اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی میڈیا نے بتایا کہ ملکی پارلیمان کے 75 ارکان نے ایک یادداشت پر دستخط کیے جس میں قابض حکومت کو سزا دینے اور اس کو اسلحہ کی برآمدات مکمل طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
پارلیمانی میمورنڈم میں لندن حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں قابض حکومت پر پابندیاں عائد کرے۔
دستخط کنندگان اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلحہ کی برآمدات کے لیے کسی لائسنس یا معاہدے کی تجدید نہیں کی جانی چاہیے۔
اس اقدام کا مقصد عام شہریوں کے خلاف حملوں اور جرائم میں برطانوی ہتھیاروں کے استعمال کو روکنا ہے۔
آپ کا تبصرہ